پنڈدادنخان : (عمران حیدرببلی سے) DPOجہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات پر منشیات فروشوں

پنڈدادنخان : (عمران حیدرببلی سے) DPOجہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاون جاری۔تھانہ جلالپورشریف کے SHOماجدگلزار۔Siمحمدریاض۔ظہیرعباس۔محمد رضوان ۔عدیل کانسٹیبل۔منشیات کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ھوئے منشیات فروش گرفتار کرلیا جس پر اہل علاقہ کی عوام نےDPOجہلم طارق عزیز سندھو۔DSPپنڈدادن خان میاں محمدریاض اور تھانہ جلالپورشریف کے SHOماجدگلزار کو بھرپورالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تفصیل کے مطابق علاقہ میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرلیابسلسلہ سپیشل ناکہ بندی جنرل ھولڈ اپ پر وگھ چوک جلالپورشریف موجود تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایک لڑکا جسکے پاس کافی مقدار میں آئس موجود ہے جو گاوں وگھ کی طرف سے پیدل آرہا ہےنزد۔یادگار سکندراعظم وگھ روڈپہنچا اور مناسب حکمت عملی اختیار کرکے ناکہ بندی کی گئی تو ایک لڑکا وگھ گاوں کیطرف سے پیدل آیا جو سامنےپولیس پارٹی کو دیکھ کر واپس مڑنے لگا جسکو مشکوک جان کر چند قدموں کے فاصلہ پر قابو کرلیا جس سے دریافت پر اپنا نام عرفان علی ولد مقبول احمد سکنہ جلالپورشریف تحصیل پنڈدادن ضلع جہلم بتلایا اور چیک کرنے پر شاپنگ بیگ میں سے1090گرام آئس برآمدھوئی تھانہ جلالپورشریف نے منشیات فروش عرفان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف بھرپورکریک ڈاون جاری ہے۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو۔




