جہلم
جہلم : ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کاروائی،قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث 07ملزمان گرفتار،داؤ پر

جہلم : ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کاروائی،قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث 07ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد،
تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ظفر اللہ، محمد بلال، محمد اعجاز ، ممتاز حسین ، طارق محمود ، آ صف علی اور طارق جاوید کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 18 ہزار 230 روپے،05 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے،
ملزمان نے ڈولی دانہ پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم کیا،
قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو



