میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون فیص محمد شیخ کے زیر نگرانی کورنگی اینٹی انکروچمنٹ کا امن ٹاور

میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون فیص محمد شیخ کے زیر نگرانی کورنگی اینٹی انکروچمنٹ کا امن ٹاور کر اسنگ پر ناجائز تجاویزات کے خلاف آپریشن
اینٹی انکروچمنٹ کورنگی ٹاون کاامن ٹاورکورنگی کراسنگ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن
کراچی
(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
چیئر مین کو رنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کے احکامات پر اینٹی انکروچمنٹ کا کورنگی کراسنگ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن ٹھیلے پتھارے مافیا کے خلاف آپریشن میونسپل کمشنر فیض محمد شیخ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ٹی ایم سی کورنگی محمد کاشف کی نگرانی میں کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کورنگی محمد حسین کھو سو اور دیگربھی موجود تھے میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون فیض محمد شیخ نے کہا کہ یہ آپریشن نا جائز تجاوزات ٹھیلےپتھارے مافیا کے خلاف ٹاون چیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کی خصوصی احکامات پر کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا چند دن پہلے ان ٹھیلے پتھارے مافیا کو وارنگ دی گئی تھی ان ٹھیلے پتھاروں کو یہاں سے ہٹایا جائے آج اس وارنگ کے بعد ان کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ٹی ایم سی کورنگی کی جانب سے بھر پور آپریشن کیا جا رہا ہے یہ تجاوزات ٹریفک کی روانی میں خلل کاباعث بنتے ہیں اور عوام کو سخت پریشانی لا حق ہوتی ہے اس لیے عوام کو رہلیف دینے کے لیے تجاوزات کے خلاف اپریشن عمل میں لایا گیا ہے تا کہ کورنگی کی عوام کو آمدو رفت میں آسانی میسر آۓ۔



