سندھ

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی مسعود بھٹو نے ماڈل فیملی پارک کورنگی نمبر 5 میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی مسعود بھٹو نے ماڈل فیملی پارک کورنگی نمبر 5 میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا۔

فلاور فیسٹول کا انعقاد چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان اور بٹ برادران کی جانب سے کیا گیا ۔

پھولوں کی نمائش 06 فروری تا 16 فروری 2025 تک جاری رہے گی۔
نمائش میں سیکڑوں اقسام کے پھولوں کے پودے لگائے گئے ہیں۔
چئیرمین لانڈھی نے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کو فلاور فیسٹول کا وزٹ کرایا اور فیسٹول میں لگائے گئے پھولوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی مسعود بھٹو نے پھولوں کی نمائش کو کورنگی کی عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے، مزید انکا کہنا تھا کہ فلاور فیسٹول کا سارا کریڈٹ چئیرمین لانڈھی انکی ٹیم اور بٹ برادرز کو جاتا ہے۔ میں عوام سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ لازمی اس نمائش میں آئیں ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You