چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ عوامی خدمت میں سب سے اگے

چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ عوامی خدمت میں سب سے اگے
کورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے سیکریٹری اطلاعات ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی 8 احمد رضا اور سابق صدر ضلع کورنگی جاوید شیخ کے ہمراہ یوسی 8 میں ٹی ایم سی کورنگی کی جانب سے جاری سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع کوآرڈینیٹر معیزالدین ، یوسی 28 کے صدر حاجی فہیم و دیگر بھی موجود تھے چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے منتخب کیا ہے اور الحمدللہ ہم عوام کے مسائل حل کررہے ہیں وسائل کم ہے لیکن خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں خدمت کا جذبہ ہو تو بڑے سے بڑے کام کئے جا سکتے ہیں انفارمیشن سیکریٹری ضلع کورنگی و چئیر مین یوسی 8 احمد رضا نے کہا کہ عوام واضح فرق محسوس کررہے ہیں کہ کن لوگوں نے صرف اپنی ناپاک سیاست الزام تراشی اور دھرنے میں چمکائی اور کون انکی خدمت کررہا یے موقع پرموجود سابق صدر ضلع کورنگی جاوید شیخ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندے اپنی عوام کو بلدیاتی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔



