انٹرنیشنل

امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

گزشتہ روز امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا میں چھوٹا طیارہ گرنے کے حادثے میں ماں اور بچے سمیت ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ چھوٹا طیارہ ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ جہاز تھا جو عمارتوں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 6 افراد سوار تھے، طیارہ ایک مریض بچے کو والدہ کے ہمراہ لے جا رہا تھا، جبکہ طیارے میں 2 پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں مرنے والے تمام افراد ہی میکسیکن نیشنل تھے جبکہ حادثے میں ایک علاقہ مکین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You