بلوچستان

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں 18 ایف سی جوان شہید۔

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں 18 ایف سی جوان شہید۔

سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی تھی۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔ائی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، دشمن قوتوں کی ایماء پر دہشتگردی کا مقصد بلوچستان کا پُرامن ماحول خراب کرنا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گھناؤنے بزدلانہ فعل کے مرتکب اور سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، قلات کے علاقے منگوچر میں ہونے والی کارروائی کے تناظر میں ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 11 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان کے استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنےکی کوششیں ناکام بنانےکیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You