سندھ

*کراچی کے ذہین اور قابل طلباءوطالبات کو گمراہ مت کرو*

*کراچی کے ذہین اور قابل طلباءوطالبات کو گمراہ مت کرو*

کل کائنات کا مالک و رب صرف اللہ ھے اور کل کائنات کے رحمة اللعالمین آپ ﷺ ہیں۔ اے ذہین و قابل کراچی بھر کے طلباءوطالبات تم ہرگز ہرگز نہ گھبراؤ، نہ فکرمند ہو اور نہ ہی مایوس کیونکہ اصل طاقت، بااختیار، ذات باری تعالیٰ کی ھے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ھے کہ وہ اپنے اعلیٰ منصب، بھرپور طاقت اور شدید نفرت کے سبب جسے چاہے علم و فنون سے روک لے، جسے چاہے روزگار چھین لے اور اقربہ پروری و تعصب میں حد سے نکل جائے تو نکل جائے کیونکہ اللہ ایسے ظالموں کو نشان عبرت بھی بناتا ھے اور اس سمیت اسکے تمام حواریوں، ساتھیوں، لشکروں کو زمین میں دھنسادیتا ھے۔ کیا یہ قرآن کو بھول گئے جس میں جابجا فرعون، شداد، نمرود اور قارون جیسوں کو نیس و نابود کردیا تھا۔ جنھوں نے صبر کیا اور اللہ ہی سے لو لگائے رکھا اللہ نے صابر و شاکروں کیلئے نئے رستے کھول دیئے۔ اے ذہین و قابل طلباء و طالبات میری یعنی جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی کی نصیحت اور مشورہ باندھ لو کہ تمہاری محنت، مشقت ہرگز ہرگز زائل نہیں ہوگی کیونکہ ذہین و قابل کیلئے اللہ بہترین ثمر عطا کرتا ھے۔ کسی کی بھی چال، دھوکہ، فریب میں نہ آنا اور نہ ہی مایوس ہونا کیونکہ عیار و مکار لوگ تمہارے معاملہ کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کریں گے۔ اگر تمہارے ساتھ ناانصافی ہورہی ھے تو صرف اللہ سبحان تعالیٰ کی بارگاہ اور اسکے حبیب ﷺ کے اقدس میں اپنی شفارشات پیش کریں۔ بیشک اللہ اور اسکے حبیب ﷺ بہترین انصاف اور عدل کرنے والے ہیں کیونکہ ظلم اور ظالم آخر مٹ جاتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You