جہلم

رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج ملک بھر کی طرح جہلم ضلع بھر میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

جہلم (ملک وسیم اختر)رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج ملک بھر کی طرح جہلم ضلع بھر میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ شب معراج کے موقع پر ضلع بھر کی مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا، مساجد میں چراغاں ، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام اور مقررین نے واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالی محفل معراج النبی میں نعت خواہاں حضور اکرم کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت ونعت پیش کیا۔ یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخر الزمان حضرت محمد کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سر کار دو عالم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔ اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم براق پر سوار ہوئے، آپ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالی سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا ، وہاں رسول اکرم کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی ، امت مسلمہ کیلئے معراج النبی کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You