انٹرنیشنل

مارکوروبیو کے امریکی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالتے ہی محکمہ خارجہ کے کئی اہلکار مستعفی۔

مارکوروبیو کے امریکی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالتے ہی محکمہ خارجہ کے کئی اہلکار مستعفی۔

ٹرمپ ٹیم نے محکمہ خارجہ کے کئی افسروں اور دنیا بھر میں تعینات بعض سفیروں سے استعفے مانگے تھے۔

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھال لیا ہے جس کے بعد امریکا میں بڑے پیمانے پر انتظامیہ تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اور نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی ہے۔ٹرمپ ٹیم نے محکمہ خارجہ کے کئی افسروں اور دنیا بھر میں تعینات بعض سفیروں سے استعفے مانگے تھے۔اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ کی واشنگٹن میں بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں، ان 4 ممالک کو چین کے خلاف اتحاد سمجھا جاتا ہے۔اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کیلئے چین سب سے زیادہ خطرناک دشمن ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You