جہلم

جہلم(ملک وسیم اختر) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت مشترکہ کھیوٹوں کی تقسیم

جہلم(ملک وسیم اختر) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت مشترکہ کھیوٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ مال کے افسران اور پلس پراجیکٹ ٹیم کے انچارج حافظ عبدالغفور نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پنجاب حکومت اور بورڈ آف ریونیو کے مشترکہ کھیوٹس کی تقسیم کے اقدام کی تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا۔ جس کے تحت مشترکہ کھیوٹوں کو تقسیم کر کے ہر مالک کے لیے الگ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ پلس پراجیکٹ ٹیم کے انچارج عبدالغفور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پلس پراجیکٹ کے تحت بورڈ آف ریونیو نے تمام فیس معاف کر دی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مہم سے فائدہ اٹھا سکیں اور مشترکہ کھیوٹوں سے علیحدہ ہو کر اپنے حقوق کو محفوظ بنا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور زمین کے جھگڑوں میں کمی لانا ہے، جو عدالتوں پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیوٹوں کی تقسیم ایک انقلابی اقدام ہے، جس کے ذریعے نہ صرف جھگڑوں اور فساد میں کمی آئے گی بلکہ عدالتوں میں زیرِ سماعت ریونیو کیسز کی تعداد بھی کم ہوگی۔ انہوں نے محکمہ مال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ دیہات میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں اور عوام کو ترغیب دیں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی جائیداد کا الگ ریکارڈ بنوائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف عوامی زندگیوں میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ پنجاب کو زمینی تنازعات اور جھگڑوں سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران اور محکمہ مال کے سٹاف کو پلس پراجیکٹ ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You