سندھ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت کیڈٹ کالج پیٹارو کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس منعقد

* صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت کیڈٹ کالج پیٹارو کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس منعقد*

*وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی شریک*

*وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد کرنے پر صدر آصف علی زرداری کے شکرگذار ہیں، مراد علی شاہ*

*عظیم مادر علمی کے اجلاس کی میزبانی کرنا ہمارے لئے اعزاز ہے، وزیراعلیٰ سندھ*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ھوا جس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں کیڈٹ کالج پیٹارو کے بورڈ آف گورنرز کی بھی شرکت ہوئی جبکہ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر علی شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سیکریٹری وزیراعلیٰ عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری مالیات فیاض احمد جتوئی بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی، سیکریٹری صدر مملکت محمد شکیل ملک ، کموڈور راشد نذیر، کیپٹن عبدالغفار، ایئر کموڈور عاطر امیر اور دیگر کی شرکت ہوئی۔ صدر مملکت نے اجلاس کے تمام شرکاء کو باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا اور بتایا کہ پیٹارو کیڈٹ کالج میرا مادر علمی ہے، میں نے کیڈٹ کالج پیٹارو سے تعلیم حاصل کی، کیڈٹ کالج پیٹارو میرے دل کے بہت قریب ہے، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں کیڈٹ کالج پیٹارو کو بھی کچھ دینا چاہتا ہوں، کیڈٹ کالج پیٹارو پاکستان اور خصوصاً سندھ میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، کیڈٹ کالج پٹارو نے سیاست، مسلح افواج، سول بیوروکریسی، عدلیہ سمیت ہر شعبے میں بہترین لیڈر دیے ہیں، کیڈٹ کالج پٹارو میں نوجوانوں کی بہترین انداز میں تربیت کی جارہی ہے، صدر مملکت نے کہا کہ چھیاسٹھ سالہ سفر میں کیڈٹ کالج پٹارو مضبوطی سے کھڑا ہے، طلبہ جہاں کہیں بھی ہوں کیڈٹ کالج کی تربیت اور کامیابی ان میں نظر آتی ہے، آج کے اجلاس کا مقصد اس عظیم ادارے کو درپیش چیلنجز ہیں، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج کی مزید بہتری سے ہمارے طلبہ اور نکھر کر نکلیں گے، کیڈٹ کالج سات سو اٹھاون ایکڑ پر قائم ہے، کالج میں آٹھ سو چھیالیس طلبہ کیلئے دو سوئمنگ پول ہیں، صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت دی کہ کالج میں مزید دو سوئمنگ پول قائم کئے جائیں، پنج سالہ منصوبے کے تحت تمام سہولیات مہیا کی جائیں، صدر مملکت نے وزیراعلیٰ کو کیڈٹ کالج پیٹارو کے اساتذہ کا پے اسکیل بڑھانے کی بھی ہدایت کردی اور صدر مملکت نے وزیراعلیٰ کو کیڈٹ کالج پیٹارو کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو اسکالرشپ دینے کی بھی ہدایت کردی۔ صدر مملکت کی وزیراعلیٰ کو آئی سی ٹی لیب ایک اور دو ، فائبر نیٹ ورک اور سی سی ٹی وی نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کی ہدایت دی۔ جونئر کلاسز کیلئے اسمارٹ اسکرینز لگائیں، صدر مملکت کی وزیراعلیٰ کو آٹومیشن کیلئے ای آر پی ڈیولپمنٹ کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ اقبال اور قاسم ہاؤسز کی تعمیر نو اور بقیہ چھ ہاؤسز کی تزئین و آرائش بھی کریں، صدر زرداری نے تمام ہاؤسز میں نئے گیزر اور کیڈٹ میس میں چلر لگانے کی بھی ہدایت کردی۔ صدر مملکت کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہدیات دی کہ دریائے سندھ پر پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر نو اور کیڈٹ کالج پیٹارو تک بارہ انچ کی پانی کی پائپ لائن بچھائیں،
صدر زرداری نے کیڈٹ کالج پیٹارو کے طلبہ کو گھڑ سواری کی تربیت دینے کیلئے گھوڑوں کی تعداد تیئس سے بڑھا کر چالیس کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ صدر نے وزیراعلیٰ کو ملازمین کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے فنڈز مختص کرنے اور زمین فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم لاگو کریں اور کالج کے انڈوومنٹ فنڈ کی گرانٹ دو ارب روپے تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔ کالج اسٹاف کے بچوں اور آس پاس کی آبادی کیلئے آصف علی زرداری ماڈل ہائی اسکول پیٹارو قائم کریں، صدر زرداری نے کیڈٹ کالج پیٹارو میں دو نئے ہاؤسز کی تعمیر، اکیڈمک بلاک کی توسیع اور نئی میس بنانے کی بھی ہدایت کردی۔ اساتذہ اور انتظامی عملے کیلئے بیس نئے گھر تعمیر کریں، صدر مملکت نے وزیراعلیٰ کو ٹیکنیکل اسٹاف کیلئے تیس نئے کوارٹرز اور والدین کیلئے گازبو تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کیڈٹ کالج پیٹارو کے ملازمین کی پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے دو سو ملین روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دی۔ صدر زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریگولر گرانٹ بڑھا کر تین سو ملین کردی جبکہ کیڈٹ کالج پیٹارو کیلئے پندرہ سو کلو واٹ کے سولر پلانٹ کی تعمیر کیلئے محکمہ توانائی کو ہدایت جاری کردی۔ صدر زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج پیٹارو کو سندھ ایجوکیش انڈوومنٹ فنڈ میں شامل کردیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You