کالم/مضامین

*عنوان: پاکستان! کیا سچ کیا جھوٹ*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: پاکستان! کیا سچ کیا جھوٹ*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

بیشک اللہ غالب ھے، قادر ھے، اور اسی کی شہنشاہیت ھے، وہ بہت حکمت و دانائی والا ھے لیکن اللہ کے بندے مسلمان ہو یا غیر مسلم ایک رائی کے دانے کے برابر اگر اللہ واحد لاشریک انہیں طاقت دولت اختیار عطا کردیتا ھے تو وہ بندہ دنیا میں فساد برپا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا حتیٰ کہ وہ اس قدر ظالم و جابر بھی بن جاتا ھے کہ اسے انسانیت پر رحم تک نہیں آتا مگر قربان جاؤں اللہ واحد لاشریک کے کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب ترین بندے رسول پیغمبر رسول خدا ﷺ کی امت میں پیدا کیا جن کی شان و عظمت و مقام صرف اور صرف رب الکائنات ہی جانتا ھے۔ مجھے یاد ھے کہ رب العزت نے اپنے محبوب کو جس خوبصورت و حسین لفظوں سے پکارا یا یاد کیا وہ آپ ﷺ کی شان میں سے ہیں۔ حقیقت تو یہ ھے کہ قرآن پاک کی الحمد سے ناس تک تمام تعریفیں حمد و ثناء کیساتھ ساتھ نعت رسول بھی بیان کی گئیں ہیں۔ رب العزت اور رسول خدا کی مرضی و رضا حکمت کے تحت روئے زمین پر خالصتاً دین محمدی ﷺ کے نظام کے تحت ریاست قائم کی گئی جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔ پاکستان مدینة المنورہ کے بعد دوسری اسلامی دینی ریاست وجود میں لائی گئی تھی۔ وہ جگہ وہ مقام وہ علاقہ وہ ریاست وہ ملک جو پاک ھو اسے پاکستان کہتے ہیں۔ اس پاک ریاست کیلئے سچے ایمانداروں نے اپنے مال و متاع اور جسم و جاں کی لاکھوں کے تعداد میں قربانی دی تھی، اس ریاست کو بنانے کا ایک ہی مقصد تھا کہ اس ریاست میں قرآن کے مطابق قانون نافذ ہوں اور تمام مسلمان صرف اور صرف مسلمان رہیں۔ نہ مسلک نہ تعصب اور نہ ہی اقربہ پروری جیسے زہریلے عوامل سے پاک ھو لیکن افسوس دین محمدی کے برخلاف جمہوری نظام بمع سودی نظام عائد کرکے پاکستان مخالف اور پاکستان دشمنوں نے ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا اس سے بڑھ کر وہ سب سے زیادہ مجرم ہیں جو پاکستان مخالف اور دشمن کے نظام کو نہ صرف قائم کئے ہوئے ہیں بلکہ اس نظام کو بدلنے والوں پر بدترین ظلم و بربریت کرکے قتل کردیتے ہیں۔ ستر سالوں سے کون اس ریاست میں حاوی ھے یہ قوم اچھی طرح واقف ھے اور جن جن کو اقتدار بخشا ان سے بھی اچھی طرح واقف۔ پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں ہر ایک ادارے سربراہ اور حکمرانوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی مگر یہ سب بھول گئے کہ پاکستان کی حفاظت رب العزت نے لے رکھی ھے اسی لئے رب الکائنات نے اچھے اور برے لوگوں سے بڑے کام بھی لئے، رب العزت نے امت مسلمہ اور عالم اسلام کیساتھ ساتھ پوری دنیا میں طاقتور بنانے کیلئے اسے ایٹمی قوت کا مالک بھی بنادیا۔ اس کیلئے دنیا کا سب سے بڑا اسمگلر سیٹھ عابد، انتہائی قابل سائسنسدان ڈاکٹر قدیر احمد خان اور حکمرانوں میں ذوالفقار علی بھٹو کو منتخب کیا۔ وہ فوجی جنرل جو شراب و شباب میں مست رہتے تھے جن میں جنرل ایوب جنرل ٹکا جنرل یحیٰ نے پاکستان کو مضبوط بنانے کے بجائے اپنی ذاتیات کو نفع پہنچانے پر فوقیت دی آج تاریخ انہیں بدترین جنرل کہتی ھے اور جو بھی فور اسٹارز جنرل اللہ اور اسکے آخری نبی محمد مصطفیٰ ﷺ کی شریعت و قوانین کو اپنے اوپر لاگو نہیں کرتے وہ بھی بدترین جنرل کی حیثیت سے تاریخ اور روز محشر میں اٹھائے جائیں گے۔ قرآن میں جن جن احکامات کی تلقین کی ھے آج حکمران ہوں یا جنرلز سب کو عمل پیرا ہونا چاہئے وگرنہ مخالفت میں وہ روز محشر کیا اللہ کو منہ دکھائیں گے۔ سیٹھ عابد مرحوم، ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم، ذوالفقار علی بھٹو کے ہاتھوں سے اللہ نے جو کام لیا آج کافرین و مشرکین بھی خائف رہنے پر مجبور ہیں۔۔۔ معزز قارئین!! "سی آئی اے کے سابق سربراہ اور امریکی صدارتی مشیر نے کہا ہے امریکہ سنہ دو ہزار نو عیسوی میں پاکستان پر حملہ کرنا چاہتا تھا لیکن پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا۔
پاکستان کے پاس براعظم امریکہ پر حملہ کرنے کے ذرائع کی کمی ہے ایسا امریکہ کو لگتا ہے لیکن وہ مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی فوجی اڈوں کو ختم کرنے کے قابل ہے، جس سے دنیا کے سب سے اہم خطے اور توانائی فراہم کرنے والے ممالک پر امریکی تسلط کا خاتمہ ہوجائے گا۔ مشرق وسطیٰ کے تیل پیدا کرنے والے مراکز تابکار بنجر زمینوں میں تبدیل ہوجائیں گے، جس سے دنیا کی زیادہ تر توانائی کی سپلائی بند ہوجائیگی۔ آپ کو مجھے اس تباہی کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو عالمی معیشت کی تباہی کا سبب بنے گی "۔ پاکستان وہ واحد ریاست ہے جو وقت کی تمام سپر پاورز کے ساتھ سینہ تان کر لڑا اور انہیں بد ترین شکست دی اس کا اعتراف دشمن خود کررہا ہے۔ امریکہ بھارت اور ہمارے کئی دشمن جب ہمیں میدان جنگ میں نا ہرا سکے اور نا ہمارا مقابلہ کرنے کی جرأت دکھا سکے تو انہوں نے ہمارے ملک کے غدار سیاہ ست دانوں، بکاؤ بیوروکریٹس اور دلال میڈیا سمیت چند ایک جنرل کو خرید کر پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشش کی اور پچھلے کچھ دنوں سے یہ کوشش سیاہ سیاست دانوں کی شکل میں کافی تیز دکھائی دے رہی ہے۔ ہر دور میں چند ایک فوراسٹار جنرل ایسے ضرور رہے ہیں جو امریکی نواز تھے، جن کا عین مقصد اپنی اور اپنے خاندان کی بقیہ زندگی شاہانہ بسر ہو اور ایسے بھی جنرل رہے جنکا مقصود جہاد اور اولادوں کو دین پر عمل پیرگی رھا، یہ درست ھے کہ اٹھانوے فیصد پاک افواج بہترین مسلم و مومن پر مشتمل ہے مگر انہیں میں دو فیصد قادیانی کمیونسٹ دھرئیے گمراہ اور آزاد ذہن والے بھی رھے اور ہیں جب وہ باختیار منصب پر آتے ہیں تو پوری افواج کی بدنامی کا باعث بھی بنتے جن سے عوام میں نفرت اور دوری پیدا ہوتی ھے ان قادیانی کمیونسٹ دھرئیے گمراہ اور آزاد ذہن رکھنے والوں کا تقرر ہی نہیں کیا جائے کہ وہ اہم منصب تک پہنچیں دوسرا یہ کہ پاک افواج کا قانون مکمل قرآن و شریعت کے نہ صرف خلاف ھے بلکہ شرک سے جڑا ھے کیونکہ افسر گناہ اور غلطی سے مبرا ھے اور اسکی پکڑ نہیں یہی سبب ھے کہ یہودیوں عیسائیوں اور غیر مسلموں نے افواج کا نظام خلاف اسلام اور خلاف انسانیت خلاف اخلاقیات پر مکمل ڈھالا ھوا ھے جسے پاک افواج نے بھی اپنایا۔ پاک افواج کو اپنا نظام خود بنانا چاہئے جو مکمل قرآن و احادیث پر مشتمل ہو یہی سب کچھ ہمارے پارلیمینٹیرین سیاہ ستدان قانون سازوں کو مرکز قرآن و حدیث پر اپنا اپنا اور ریاست و ملک و قوم کا نظام مروج کرنا چاہئے اگر انھوں نے ایسا نہ کیا تو یہ خود اپنے لئے ابدی تباہی و بربادی کا سامان پیدا کریں گے اور اللہ انکی جگہوں پر اپنے منتخب کردہ نیک مومن بندے نافذ کردیگا، انشاءاللہ۔ ان ستر سالوں میں حکمرانوں نے بہت مایوس کیا ھے ابتک سودی نظام ختم نہ کرسکے یہ کیا خاک نظام مصطفیٰ رائج کریں گے۔ جیسی روح ویسے فرشتے۔ لانے والے بھی ویسے آنے والے بھی ایسے یہی سلسلہ ستر سالوں سے جاری ھے لیکن لگتا ھے عنقریب اللہ اپنے بندوں کیلئے نیک صالح پرہیزگار دیندار ایماندار سچے حکمران و سپہ سالار نافذ کرنے والا ھے مگر اس سے قبل اس پاکستانی قوم کو سخت امتحان سے گزارے گا تاکہ منافقین و مخالفین کھل کر عیاں ہوجائیں انکے خاتمہ کے بعد مومن و مسلمین کی حکومت قائم ھو اور پھر جہاد فی سبیل اللہ کی تیاریاں ہر سو نظر آئیں یاد رھے کہ قوم کو ایک بن کر ان تمام عناصر کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You