پنجاب

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے پیر سے شروع

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے پیر سے شروع ہوں گے۔

ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کے مطابق ایم بی بی ایس کیلئے آن لائن درخواستیں 6 سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی، پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

یو ایچ ایس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی، بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کے ترجمان نے مزید بتایا کہ امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You