پنجاب

مریم نواز سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، صحت، زراعت، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شکرگزار ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، ترکیہ بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

ترک قونصل جنرل درمش بستاغ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You