پنجاب

*سیاسی مسائل مذاکرات سے حل ہوں گے،حکومت و اپوزیشن خلوص سے آگے بڑھے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*سیاسی مسائل مذاکرات سے حل ہوں گے،حکومت و اپوزیشن خلوص سے آگے بڑھے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*سیاسی عدم استحکام سے ملکی امن و امان کو لاحق خطرات میں اضافہ اور ملکی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے:چیئرمین*
*سیاسی و معاشی استحکام ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں ایک بغیر دوسرا کسی طور بھی مکمل نہیں ہوگا:گفتگو*
*حزب اقتدار و اختلاف مذاکرات کی بجائے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہے تو ملکی حالات مزید خراب ہوں گے*
*چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیاں مذاکرات کے حوالے سے گفتگو*
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سیاسی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوں گے،حکومت اور اپوزیشن کو خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ سیاسی عدم استحکام سے جہاں ملکی امن و امان کو لاحق خطرات بڑھتے جارہے ہیں وہاں قوم اور معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے اگر حزب اقتدار و اختلاف مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی بجائے اسی طرح ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہے تو دونوں کسی طور بھی آگے نہیں بڑھ پائیں گے،ملک و قوم کو درپیش مسائل سیاسی استحکام کا تقاضا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار سے نا صرف ملک کے داخلی مسائل بڑھتے جارہے ہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی پاکستان کے امیج کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔ انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام کا ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ایک بغیر دوسرا کسی طور بھی پورا نہیں ہوپائے گا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ذاتیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر ملک و قوم کے بارے میں سوچا جائے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
30-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You