سندھ

*مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی دھرنہ چھٹے روز بھی جاری*

*مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی دھرنہ چھٹے روز بھی جاری*

*ملی یکجہتی کونسل کے وفد سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کی شرکت*

*ہمیشہ ہر سانحہ پر دنیا بھر میں مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی*

*کسی سیاسی جماعت کو احتجاج کا موقع نہیں دیا جاتا تو پاراچنار میں وزیر اعلیٰ کس جماعت کا ہے۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم*

*ملی یکجہتی کونسل پاراچنار دہشتگردی اور راستوں کی بندش کی مذمت کرتی ہے۔ ڈاکٹر ممتاز منہاج*

*حکومت کرم ایجنسی پاراچنار کی عوام کو انصاف دلوائے۔ رہنما ملی یکجہتی کونسل*

*بے جا راستوں کی بندش سے غذائی قلت اور انسانی جانوں کا ضائع ہورہا ہے۔ رہنما ملی یکجہتی کونسل*

کراچی(رپورٹ: جاوید صدیقی) مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی دھرنہ چھٹے روز بھی جاری رھا۔ نمائش چورنگی دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے وفد سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔شہدائے پاراچنار کیلئے فاتحہ خوانی، دعائیہ اجتماع، مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ دھرنے سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔ ضلع کرم گزشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی کا نشانہ بن رہا ہے وفاقی و صوبائی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے آخر کب امن قائم کریں گے۔ گزشتہ چھ روز سے ملک گیر دھرنے جاری ہیں، ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت میں کسی تفریق کا شکار نہیں۔ ہمیشہ ہر سانحہ پر دنیا بھر میں مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں ہمارے احتجاج میں مختلف رنگ و نسل مذہب و مسلک کے لوگ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہمارا احتجاج سیاسی نہیں ظلم کے خلاف ہے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ احتجاج کرنے والی کسی مخصوص سیاسی جماعت کو موقع نہیں دیا جاتا تو پاراچنار میں وزیر اعلیٰ ایسی جماعت کا ہے۔ ہمارے مسنگ پرسن آج تک گمنام زندانوں میں قید ہیں ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں ہمارا جذبہ حب وطنی ان سے کئی زیادہ ہے میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایجنسیاں بتائیں کے دھرنے والوں کی وجہ سے سرکاری و غیر سرکاری عوامی املاک سمیت سڑکوں پر موجود کسی درخت کے پتے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ہم ایسی ملک و شہر کے باسی ہیں کسی غیر ملک سے نہیں آئے۔ شہری ہیں شہر کی تمام تر مشکلات سے باخبر ہیں شہر میں جاری تمام پر امن احتجاجی دھرنوں سے کسی ایمبولنس، مرضی، یا کسی بھی شہری کی سواری کے راستے میں نہیں روکی۔ شہر قائد سمیت ملک بھر میں کسی کا روزگار رہائشی عمارت، شاپنگ مال، فوڈ اسٹریٹ کو دھرنے والوں سے خطرہ نہیں۔ ہمارے دھرنے الحمد اللہ پر امن ہیں حکومتی اور نا نظر آنے والی قوتوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں میڈیا ہاؤسسز پر بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے کے پاراچنار کے حوالے دیئے جانے والے دھرنوں کی کوریج نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا ہاؤسسز مالکان سے مطالبہ کرتے ہیں کے حق و سچ کی آواز بنیں ذمہ دار صحافی باعث نہیں ہوتا پروپگینڈے کا شکار نہ ہوں۔ ہمارے پر امن احتجاجی دھرنوں میں مظلوموں کی حمایت کیلئے مرد، خواتین، بزرگ بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب تک پاراچنار کے عوام کے مطالبات و دھرنے ختم نہیں ہوتے ہمارا نمائش چورنگی پر مرکزی احتجاج جاری ہے۔ دھرنے سے ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ڈاکٹر ممتاز منہاج کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاراچنار میں ظلم وتشدد ہورہا ہے انسانوں کو کاٹا جارہا ہے یہ پاکستان کے صوبے کا حصہ ہے۔ ملی یکجہتی کونسل پاراچنار دہشتگردی اور راستوں کی بندش کی مذمت کرتی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کرم ایجنسی پاراچنار کی عوام کو انصاف دلوایا جائے، بےجا راستوں کی بندش سے غذائی قلت اور انسانی جانوں کا ضائع ہورہا ہے ایسے فوراََ کھولا جائے۔ احتجاجی دھرنے میں علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، مرکزی تنظیم عزاداری کے سربراہ ایس ایم نقی، عباس حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You