نائب صدر مستقبل پاکستان کا ڈیرہ غازی میں ایڈز اور کینسر کے مرض میں خطرناک حد تک اضافے پر تشویش

*نائب صدر مستقبل پاکستان کا ڈیرہ غازی میں ایڈز اور کینسر کے مرض میں خطرناک حد تک اضافے پر تشویش کا اظہار*
*ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد جبکہ کینسر کے 1ہزار سے زائد مریض ہونا لمحہ فکریہ ہے:سید راشد حسین بخاری*
*ضلع ڈیرہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مکین ہیپاٹائٹس سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہیں:نائب صدر*
*قدرتی وساٸل و معدنیات سے مالا مال اس ضلع کے عوام دور جدید کے باوجود أج بھی پتھر کے زمانے میں جینے پر مجبور ہیں:گفتگو*
*پنجاب حکومت کو چاہیےکہ وہ ڈیرہ غازی خان میں کینسر کا ہسپتال قاٸم کرتے ہوٸے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناٸے*
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ڈیرہ غازی میں ایڈز اور کینسر کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ تشویش ناک ہے،ایک رپورٹ کے مطابق ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد جبکہ 1ہزار سے زائد کینسر کے رجسٹرڈ مریض ہیں،دونوں امراض میں مبتلا غیر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو علاج معالجہ کی مناسب أگاہی اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،ضلع ڈی جی خان میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہاں کے مکین ہیپاٹائٹس سمیت دیگر وبائی امراض میں بھی مبتلا ہورہے ہیں،ستم ظریفی تو یہ ہے کہ یہاں کے وڈیرے و تمن دار ہر دور حکومت میں اہم عہدوں پر براجمان رہے مگر انہوں نے کبھی عوام کو درپیش مسائل کے حل کی کوششیں نہیں کیں جس کی وجہ سے عوام دور جدید کے باوجود أج بھی پتھر کے زمانے میں جینے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایڈز اور کینسر کے مرض میں خطرناک حد تک اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قدرتی وساٸل و معدنیات سے مالا مال اس ضلع کے عوام ہر دور اقتدار میں حکومتی توجہ کے منتظر رہے ہیں مگر کسی بھی حکومت نے انہیں درپیش مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیےکہ وہ ڈیرہ غازی خان میں کینسر کا ہسپتال قاٸم کرتے ہوٸے وہاں کے مکینوں کا جلد از جلد علاج معالجہ شروع کراٸے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
29.12.2024



