سندھ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری 2025ء کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری 2025ء کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
رپوٹ کراچی فاطمہ بلوچ
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ، یکم جنوری 2025ء کو "بینک تعطیل” کے باعث تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں اور مالی اداروں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں حاضر ہوں گے۔



