پنجاب

تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات پر اتفاق خوش آئند ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات پر اتفاق خوش آئند ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت ہو یا اپوزیشن دونوں کو عوام ہی منتخب کرتے ہیں،ترجیح ملک و قوم کی فلاح ہونی چاہیے:چیئرمین
کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس سپلائی بند کرنے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو توانائی بحران کا خدشہ،حکومت توجہ دے:گفتگو
صنعتیں اور برآمدات ایک ہی حقیقت کے دو پہلو اور کسی ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں ان کا عمل دخل بنیادی ہے
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نیکہا کہ حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات پر اتفاق خوش آئند ہے کیونکہ ملک میں مسلسل بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام جہاں ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بن رہا ہے وہاں سیاسی احتجاج اور دھرنوں سے قوم کو درپیش مسائل بھی بڑھتے جارہے ہیں،حکومت ہو یا اپوزیشن دونوں کو عوام ہی منتخب کرتے ہیں لہذا دونوں کی کوشش ذاتیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک و قوم کی فلاح ہونی چاہیے اس کے لیے ضروری ہے کہ تنازعات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے،کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس سپلائی بند کرنے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے توانائی بحران کا خدشہ ہے حکومت کو اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و معاشی عدم استحکام کے حل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صنعتیں اور برآمدات ایک ہی حقیقت کے دو پہلو ہیں اور کسی ملک کی معاشی ترقی میں ان کا عمل دخل بنیادی ہے مگر ہمارے ہاں جوں جوں آبادی میں اضافہ ہورہا ہے وہاں وزگار کے مواقع مزید بڑھنے کی بجائے کم ہوتے جارہے ہیں اوراس کے ساتھ صنعتیں بند اور برآمدات کم ہو رہی ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ توانائی کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرے تاکہ اس کی وجہ سے جو صنعتوں اور عوام کو مسائل کا سامنا ہے اس سے چھٹکارہ ممکن ہو۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
12-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You