سندھ

سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور۔

سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور۔

کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جارہا ہے۔سندھ ہائیکورٹ

کراچی(نمائندہ عینی خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرعارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔سابق صدر نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیا کیا کہ پر امن احتجاج کے باوجود دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیےگئے، اب تک کی معلومات کے مطابق میرے خلاف میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سندھ پولیس کو عارف علوی کی گرفتاری اور ان کا نام نامعلوم ایف آئی آرز میں شامل کرنے سے بھی روکا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جارہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You