انٹرنیشنل

لبنان میں جنگ بندی کےبعد اسرائیل کے غزہ میں حملے تیز، 100 فلسطینی شہید

غزہ میں فلسطینیوں میں بھوک اور مصائب "تباہ کن” سطح پر پہنچ چکے، اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کر دیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کر کے 75 افراد کو شہید کر دیا۔

غزہ سٹی میں 17، جبالیہ میں 1 اور خان یونس میں 3 امدادی کارکنوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے، کمال عدوان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسرائیلی کواڈکوپٹر کے حملے میں شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شجاعیہ میں کارروائیاں جاری ہیں، فائرنگ زخمیوں اور شہادتوں کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 16 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، اسرائیل کی نسل کشی 44 ہزار 382 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار 142 زخمی ہو چکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You