الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ ذیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ ذیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان
مدظلہ العالی
بروز اتوار 17نومبر 2024 کو
ڈویژن و ضلع بہاولپور پریس کلب میں منعقد ہوا۔
صبح 10 بجے سے 2 بجے تک
مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کے امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں
سینکڑوں مرد و خواتین کا مفت معائنہ کے ساتھ فری ادویات بھی دی گئیں۔
نیز شوگر ٹیسٹ بھی فری کیا گیا اور ادویات بھی دی گئیں ۔
بڑی تعداد میں معززین علاقہ و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
صدر پریس کلب چوہدری محمد سلیم۔
جنرل سکریٹری اطہر فاروق اعوان نے خصوصی شرکت کی۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ کیا گیا اور ادویات دی گئیں، 5 ماہر ڈاکٹروں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان رجسٹرڈ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیااور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔


