پنجاب

ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مستقبل پاکستان عوام کے روشن اور مستحکم مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی:چیئرمین
سال 2017 ء سے 2023ء کے دوران ملکی آبادی میں سالانہ2.55 فیصد اضافہ تشویش ناک ہے:گفتگو
حکومت دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی بنائے تاکہ لوگ شہروں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور نہ ہوں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2017ء سے 2023ء کے دوران ملک میں آبادی میں سالانہ اوسطاً 2.55 فیصد اضافہ ہوا ہے،یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ آبادی میں اضافے کی موجودہ رفتار ملک کے وسائل اور معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے،اگر ملکی آبادی اسی طرح بڑھتی رہی تو پاکستان کو درپیش مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا،آبادی کے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور جامع پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے قومی سطح پر آگاہی مہمات چلائی جائیں اور مذہبی و سماجی رہنماؤں کا تعاون حاصل کیا جائے اور دیہی علاقوں میں صحت، تعلیم، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے تاکہ وہاں کے لوگ شہروں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور نہ ہوں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مستقبل پاکستان عوام کے روشن اور مستحکم مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی کیونکہ ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی کا بے قابو جن ملکی وسائل کو تیزی سے ہڑپ کررہا ہے اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو انتہائی سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
16-11-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You