پنڈدادنخان
ڈسٹرکٹ :(عمران حیدرببلی) پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا دورہ پنڈ دادنخان ڈی ایس پی پنڈ دادنخان

ڈسٹرکٹ :(عمران حیدرببلی) پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا دورہ پنڈ دادنخان ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل،ایس ایچ او پنڈ دادنخان سمیت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دی ایجوکیٹر سکول میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل اور ایس ایچ او عثمان تصدق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوسیکیورٹی سمیت انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔ ایجوکیٹرسکول پنڈ دادنخان گزشتہ ایک ماہ کی بندش کے بعد بچوں اور اساتذہ کے لئے کھول دیا گیا
ڈی پی او جہلم نے سکول میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے اور پولیس افسران کو فرائض میں غفلت نہ برتنے کی ہدایات کیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں جن کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے/ عمران حیدرببلی



