کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کی عباس خلیلی لائبریری میں کراچی پر لکھی جانے

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کی عباس خلیلی لائبریری میں کراچی پر لکھی جانے والی کتب پر مشتمل خصوصی گوشہ

” کراچی کارنر” کے نام سے قائم کردیا گیا۔ کراچی کارنر میں شہر سے متعلق بہت ہی اہم کتابوں کی کلیکشن رکھی گئی ہے، معروف اربن پلانر عارف حسن کی Karachi, Before the British Conquest، یاسمین لاری کی Karachi, During the Brithish Raj، مرحوم گل حسن کلمتی کی Karachi, Glory of the East، انگریز محقق جے ڈبلیو اسمتھ کی Karachi District، پیرزادہ سلمان کی Karachi, Legacies of Empires، مرحوم اختر بلوچ کی کرانچی والا کے نام سے کراچی کی تاریخی جگہوں سے متعلق لکھی گئی تین کتابوں کی سیریز، خادم سومرو کی Father of Modern Karachi، معروف محقق رمضان بلوچ کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ایک لاپتہ شہر کا سراغ، خالد فاطمی کی نامراد کراچی، شاہ والی اللہ کی ناظم آباد کی کہانی سمیت درجنوں اہم کتب شامل ہیں۔




