
*ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم / ہینڈ آؤٹ نمبر 1136*
*وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کی ملاقات، 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ*
وزیراعلی مریم نواز کا وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کیلئے فوری اقدامات کرنے اور تمام قانونی امور جلد پورے کرنے کا حکم
صحافیوں کو پلاٹ دینے کیلئے میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ انکا حق ہے۔مریم نواز شریف
وزارت اطلاعات نے لاہور پریس کلب کے علاؤہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ، اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائیگا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام کرتے ہوئے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا-




