انٹرنیشنل

غزہ میں خون کی ہولی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 74 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں خون کی ہولی جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 74 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے بیت لاہیا سے انخلاء کے غیر انسانی احکام کے بعد مظلوم فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری ہے، صیہونی فوج نے مرد فلسطینیوں کو حراست میں لے کر شہید کرنا شروع کردیا۔

بیت لاہیا کی سڑکوں پر شہید فلسطینیوں کی لاشیں بے یارومددگار پڑی ہیں، شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے 2 بچوں سمیت والدین شہید، 6 افراد زخمی ہوئے، جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی توپ خانے سے رات بھر بمباری کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یونرا کے 2 سٹاف ممبر بھی ہلاک ہو گئے، شہداء کی مجموعی تعداد 42ہزار 792 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 412 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You