خیبرپختون خواہ

اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرانے کا حکم

عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی، وارنٹ گرفتاری کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

پولیس کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں کروایا جا سکا اور نہ تعمیل کی رپوٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشن کو علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامن کو طلب کر کے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You