کالم/مضامین

*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ**

*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ**

*زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی* ایک فری میڈیکل کیمپ اسلام آباد کے علاقے نین سکھ بہارہ کہو میں واقع الحرمین پبلک سکول, ڈھوک حاجی حمید میں دن 11 بجے سے 1 بجے تک منعقد کیا گیا۔

اس کیمپ میں *آئی سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن اور فیزیو تھراپسٹ* کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔ قائم مقام صاحب مجاز سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اسلام آباد چوہدری طارق صاحب کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی، اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You