پنجاب

آج مورخہ 20 اکتوبر 2024 کو صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ملک جواد خالد ASC اور سیکرٹری جنرل

آج مورخہ 20 اکتوبر 2024 کو صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ملک جواد خالد ASC اور سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا ASC کی ملاقات گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر خان صاحب سے پنجاب ہاؤس اسلام اباد میں ہوئی جس میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی قیادت نے انھیں ممبران وکلاء کے مسائل اور جاری ویلفیئر پروجیکٹز سےاگاہی دی اور ان کوہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں مہمان کی حیثیت سے آنے کی دعوت دی جسکو گورنر پنجاب ملک سلیم حیدر خان صاحب نے یہ کہتے ہوئے قبول کیا کہ یہ میرے لیے باعث عزت ہوگا کہ میں اپنی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں بطور مہمان آؤں اور وکلاء ویلفیئر پروجیکٹز میں معاون بنوں ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی وہ وکلاء کے بچوں کے تعلیم کے لیے بہترین سکول، ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں لیڈیز بار کاقیام ، اور وکلا ہسپتال کی تکمیل کے لیے اپنے تمام تر کاوشیں برو کار لائیں گے۔ انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے آمدہ ہفتہ میں ہائی کورٹ بار آنے کا وعدہ کیا جس پر صدر ملک جواد خالد صاحب اور سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا نے ان کے جذبات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You