پنجاب

پاکستان میں 47 فیصد افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں:سید راشد حسین بخاری

پاکستان میں 47 فیصد افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں:سید راشد حسین بخاری

مہنگاٸی کو 44 ماہ کی کم ترین سطح پر لانے کے حکومتی دعوے دروغ گوٸی کا منہ بولتا ثبوت ہیں:گفتگو
غربت و بے روزگاری میں اضافے کی بنیادی وجہ اقتصادی جمود اور صنعتوں و کارخانوں کی بندش ہے:ناٸب صدر
حکومت مہنگاٸی میں کمی کے اشاریوں پر اکتفا کی بجاٸے عوام کی قوت خرید بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کرے
ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کا پاکستان میں خطِ غربت میں اضافے پر تشویش کا اظہار

ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان میں 47 فیصد افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے،اقوام متحدہ ڈویلمپنٹ پروگرام اور أکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومین ڈویلمپنٹ انیشی ایٹو کے تازہ غربت انڈیکس کے مطابق دنیا میں غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے اور ایک ارب سے زاٸَد أبادی غربت کا شکار ہے،موجودہ حکومت ایک طرف مہنگاٸی کو 44 ماہ کی کم ترین سطح پر لانے کے دعوے کررہی ہے تو دوسری جانب عالمی ادارے غربت میں اضافے کی پیشین گوٸی کررہے ہیں جو کہ حکومتی دروغ گوٸی کا منہ بولتا ثبوت ہے،غربت میں اضافے کی بنیادی وجہ اقتصادی جمود اور صنعتوں و کارخانوں کی بندش ہے جس کے سبب روزگار کے مواقع اور قوت خرید میں کمی أٸی ہے مگر اس طرف کسی کی توجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے مساٸل اور پریشانیوں کی شرح ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے دوسری جانب ملک میں بڑھتا ہوا عدم استحکام بھی جلتی پر تیل کا کام کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار غربت کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ تواناٸی کی بڑھتی قیمتیں اور تعلیم و صحت کے اخراجات عوام کی جیب پر بڑا بوجھ ثابت ہوٸے ہیں جن کے سبب غذاٸی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود غربت کی شرح بڑھ رہی ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگاٸی میں کمی کے اشاریوں پر اکتفا کرنے کی بجاٸے عوام کی قوت خرید بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھاٸے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
20.10.2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You