کرائمز

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہیداور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خلیل مارکیٹ کے پاس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید راہگیر زخمی ہو گیا، شہید اہلکار کی شناخت عبدالغفار جبکہ زخمی راہگیر کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ۔

پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جس کی شناخت تاج الدین کے نام سے ہوئی، تاہم زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی طارق مستوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکار غفار میرے سکواڈ کا حصہ تھا، شہید ڈیوٹی پر جانے کیلئے گھر سے نکلا تھا، واردات ہوتی دیکھ اہلکار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تھی۔

ایس ایس پی نےبتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کی گولی سے اہلکار شہید ہوا جبکہ اہلکار غفار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا واردات میں ملزمان کی جانب سے نائن ایم ایم استعمال کیا گیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You