پنجاب

تحریک انصاف کی دھرنا سیاست بری طرح فلاپ ہوچکی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

تحریک انصاف کی دھرنا سیاست بری طرح فلاپ ہوچکی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

دکی میں 21 کان کن کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے:چیئرمین
بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے:اظہار خیال
پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کو پروان چڑھاتی رہی تو خود بھی اس سے محفوظ نہیں رہے گی:گفتگو
بلوچستان کے معدنی ذخائر نا صرف صوبے بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی دھرنا سیاست بری طرح فلاپ ہوچکی ہے،عوام کا ان کے احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ ان کی حقیقت کھل کر عیاں ہوچکی ہے اب یہ لوگ قوم کو دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے،بانی پی ٹی آئی اس طرح رہا نہیں ہوپائیں گے اگر یہ لوگ عمران خان کے ساتھ مخلص ہیں تو ان کی بے گناہی کے ثبوت عدالتوں میں پیش کریں اس طرح قانون ہاتھ میں لینے کی ہر سازش اُن کے لیے مزید پریشانی کا باعث بنے گی،بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو متحمل اور متوازن طرز عمل اپنانے کی ضرورت اگر اسی طرح انتشار کی سیاست کو پروان چڑھاتی رہی تو خود بھی اس سے محفوظ نہیں رہ پائے گی،بلوچستان کے علاقے دکی میں 21 کان کن کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،رواں سال میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ اور ترقیاتی منصوبوں پر حملے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معدنی ذخائر نہ صرف صوبے بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں مگر ملک دشمن قوتوں کو اس خطے کی خوشحالی قبول نہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی ان کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہوسکے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
12-10-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You