اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک) اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ

راولپنڈی (افتخار خٹک) اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی اہلیہ نے شوہر کی بازیابی کے لئے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر پٹیشن واپس لے لی ہے درخواست گزار نے پٹیشن محمد اکرم کی موجودگی کی اطلاع کی تصدیق کے بعد واپس لی ہے جس کے لئے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیا کہ چونکہ اینٹی کرپشن نے انہیں شیخوپورہ کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جس سے ان کے لاپتہ ہونے کے خلاف دائر پٹیشن غیر موثر ہوگئی ہے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل میں بند تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں 14 اگست کی رات اڈیالہ جیل سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں 54 دن بعد اینٹی کرپشن حکام نے ایک مقدمے میں گرفتار کرکے 8 اکتوبر کو شیخوپورہ کی عدالت میں پیش کر دیا جہاں پر عدالت نے انہیں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں دے دیا تھا جبکہ ادھر محمد اکرم کے لاپتہ ہونے کے خلاف ان کی اہلیہ میمونہ ریاض نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی تھی جو گزشتہ روز واپس لے لی گئی واضح رہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے محمد اکرم اور ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض خان سمیت چار اہلکاروں کو اڈیالہ جیل میں رواں سال 29 فروری کو ایک قیدی کے قتل کی انکوائری میں قصور وار قرار دے کر 3 اکتوبر کو نوکری سے برطرف کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You