اہم خبریںپنجاب

حکومت کا وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ۔

دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ذرائع

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے اربوں روپوں  کی بچت کیلئے  2  وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت نے وزارت توانائی اور وزارت آبی وسائل کو ایک  کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جس کے بعد انرجی، واپڈا اوراین ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق  دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں، ان کا وزیر اور سیکرٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا، اب ان کے  ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے اخراجات کی بچت ہو سکے گی جب کہ  اضافی اسٹاف ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک وزارت ہونے سے پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔مزید برآں  وفاقی کابینہ متعدد دیگر وزارتوں کو بھی ضم کرنے پر غور  کررہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You