پنجاب

چٸیرمین مستقبل پاکستان کا کراچی خود کش دھماکے میں چینی انجینٸرز کی ہلاکت پر اظہار افسوس

چٸیرمین مستقبل پاکستان کا کراچی خود کش دھماکے میں چینی انجینٸرز کی ہلاکت پر اظہار افسوس

چینی انجینٸرز کے قافلے کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی
دہشت گردوں کا مقصد ملک میں خوف کی فضا قاٸم کرتے ہوٸے پاک چین دوستی کو خراب کرنا ہے:چٸیرمین
ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام معاشی کمزوری کے ساتھ امن و امان کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے:گفتگو
دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،دیگر سیکورٹی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں

چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کراچی خودکش دھماکے میں دو چینی انجینٸرز کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوٸے کہا کہ چینی انجینٸرز کے قافلے کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ دہشت گردوں کا مقصد ملک میں خوف کی فضا قاٸم کرتے ہوٸے پاک چین دوستی کو خراب کرنا ہے ان کے مذموم عزاٸم کو خاک میں ملانے کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی و صوباٸی حکومت مل کر أگے بڑھے،کراچی میں خود کش دھماکہ ایسا وقت میں کیا گیا ہے جب اسلام أباد میں شنگھاٸی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ممالک کے ممالک أرہے ہیں اس کی أزادانہ تحقیقات کراتے ہوٸے حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قرار واقعی سزا دی جاٸے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام جہاں معاشی کمزور کا باعث بن رہا ہے وہاں اس کی وجہ سے امن و امان کے قیام کو لاحق خطرات بھی بڑھتے جارہے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان ملک و قوم کی خاطر صبر و تحمل کا عملی مظاہرہ کریں۔انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے مگر اس ساتھ شرپسندوں کے خاتمے کیلٸے دیگر سیکورٹی اداروں کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملکی امن پر وار کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ سکیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
08.10.2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You