انٹرنیشنلاہم خبریں

مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، ستمبر میں 17 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، ستمبر میں 17 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج کی جانب۔ سے ستمبر میں 14 کشمیریوں کو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ 196 عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

سری نگر(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔میڈیا کے مطابق ستمبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک لڑکے سمیت 17 کشمیری شہید ہوئے۔بھارتی فوج کی جانب سے ستمبر میں 14 کشمیریوں کو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ 196 عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار افراد میں سے زیادہ تر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اس دوران محاصرے اور تلاشی کی 151 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم ایک گھر کو تباہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You