خیبرپختون خواہ

کے پی میں پی ٹی آئی نے تعلیم کا بیڑا غرق کیا، عوام کے تحفظ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔گورنر

کے پی میں پی ٹی آئی نے تعلیم کا بیڑا غرق کیا، عوام کے تحفظ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔گورنر

وزیراعلیٰ کے پی اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا، ان کے پاس عوام کے تحفظ کیلئے بھی  کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے  پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  وزیراعلیٰ کے پی اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے،کے پی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کیلئے پی ٹی آئی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی رپورٹس پر صوبائی حکومت کیا کہے گی،  آبی وسائل سے متعلق چیئرمین واپڈا اور تمام پارلیمنٹرینز کوبلائیں گے، وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات واپس لیں گے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوابی میں دھماکا شارٹ سرکٹ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے؟ اگر واقعہ شارٹ سرکٹ سے پیش آیا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔ان کا کہنا تھا 11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں بذریعہ روڈ سوات لےجایا گیا، سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You