پاکستان کب تک بیرون ممالک قرضوں پر چلتا رہے گا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان کب تک بیرون ممالک قرضوں پر چلتا رہے گا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
آئی ایم ایفک کی کڑی شرائط معاشی تباہی اور عوامی مسائل میں اضافے کی وجہ ہیں:چیئرمین
حکومت ایک طرف کشکول توڑنے کی باتیں کررہی ہے تو دوسری جانب قرضے لے رہی ہے:گفتگو
ملک کو درپیش معاشی مسائل میں اضافے کی وجہ شاہانہ طرز حکمرانی اور کاروبار کے مواقع ناپید ہونا ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی آ ئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض پیکیج کے منظوری پر گفتگو
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض پیکیج کے منظوری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کب تک بیرون ممالک قرضوں کے سہارے آگے بڑھتا رہے گا،عالمی مالیاتی فنڈ کے قرض پروگرام ملکی معیشت کی تباہی کے ساتھ عوامی مسائل میں بھی اضافے کا باعث بن رہے ہیں مگر حکومت ان سے جان چھڑانے کی بجائے ملک و قوم کو مزید قرضوں کی دلدل میں دھکیلتی جارہی ہے،ستم ظریفی تو یہ ہے کہ معاشی حالات کے خرابی کے باوجود کسی کو بھی عوام و ملک کی پرواہ نہیں ہے بلکہ حکومت و اپوزیشن کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے،ماضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی کشکول توڑنے کی باتیں تو کررہی ہے مگر ایسا ممکن ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا کیونکہ ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے جب تک اس میں کمی واقع نہیں ہوگی پاکستان اپنے پاؤں پر کسی طور بھی کھڑا نہیں ہوپائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ شاہانہ طرز حکمرانی اور کاروبار کے مواقع ناپید ہونا ہے اگر حکومت اپنے اخراجات میں کمی لاتے ہوئے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دے تو اس سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتا سیاسی عدم استحکام بھی مسائل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے اس کے خاتمے کے لیے حزب اقتدار و اختلاف کو تمام تر اختلافات بھلا کر ملک ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
26-09-2024



