کرائمز

لاہور: موٹروے پولیس سینٹرل زون کی کارروائی، 3 ڈکیت گرفتار

موٹروے پولیس سینٹرل زون نے کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر 3 ڈکیت گرفتار کر لئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے ساہیوال ہڑپہ کے نزدیک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جنہیں تعاقب کر کے مقامی پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ ملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کو سامان سمیت قانونی کارروائی کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You