جہلم(نامہ نگار)دریائے جہلم کے کنارے آباد جہلم شہر کے باغ محلہ میں اچانک جنگلی جانور سور داخل ہو


جہلم(نامہ نگار)دریائے جہلم کے کنارے آباد جہلم شہر کے باغ محلہ میں اچانک جنگلی جانور سور داخل ہو گیا
سور کے آبادی میں داخل ہونے سے شہری شدید خوف زدہ ہوگئے جنگلی جانور گلیوں میں مٹر گشت کرنے لگا تو ایک نوجوان نے اسے آبادی سے نکالنے کی کوشش کی تو سور نے اس نوجوان پر حملہ کر دیا جس سے نوجوان زخمی ہو گیا اسی طرح ایک اور شہری بھی سور کے حملے سے زخمی ہوا ہے جنگلی جانور سور کی گلیوں میں گھومنے اور نوجوان پر حملہ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹییج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی وڈیو میں سور نوجوان پر حملہ کرتے اور گلیوں میں گھومتے واضع نظر آتا ہے جنگلی جانور آبادی میں پھرنے کےبعد واپس دریائے جہلم کے جنگل میں چلا گیا ہے جبکہ زخمی دونوں شہریوں کو علاج کےلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ معمولی زخمی ہیں واقع کی اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ موقع پر نہیں آیا جس کی وجہ شہریوں کی زندگیاں داو پر لگی رہی ہیں



