جہلم

جہلم(ریاض گوندل)پراپرٹی ڈیلرز یونین کی شہید محمد علی کی قبر پر حاضری پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ

جہلم(ریاض گوندل)پراپرٹی ڈیلرز یونین کی شہید محمد علی کی قبر پر حاضری پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

صدر محمد افضل جاوید کی قیادت میں پراپرٹی ڈیلرز کے وفد نے شہید کے گھر اس کے والد سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل جاوید کی قیادت میں عہدیداران و ممبران محمد رضوان جاوید،سرپرست اعلی محمد مالک،راجہ نعیم، چوہدری اظہر حسین،مبشر بٹ،سجاد بیگ نے ڈھوک فردوس کے شہید محمد علی کی قبر حاضری دی شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر اور پتیاں ڈالی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی اس کے بعد وفد شہید کے گھر گیا اس کے والد سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جہلم شہید اور غازیوں کی سرزمین ہے ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے نوجوان اتنے بہادر ہےکہ جو وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کر رہیے ہیں ہمیں محمد علی کی شہادت پر فخر ہے محمد علی نے اپنے خاندان اور شہر کا نام اپنا خون دے کر روشن کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You