انٹرنیشنلاہم خبریں

لندن میں ہرگھنٹےمیں جنسی زیادتی کا واقعہ رپورٹ، صورتحال خوفناک قرار دیدی گئی

ندن میں ہرگھنٹےمیں جنسی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا، گزشتہ برس 8 ہزار 800 سے زائد ریپ کی شکایات درج کرائی گئیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس لندن میں 4 ہزار 300 بچوں کا ریپ ہوا یا ان پر جنسی حملہ کیا گیا، متاثرین کی مدد کرنے والی چیریٹیز نے صورتحال کو خوفناک قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیریٹیز نے زیادتی واقعات کی اصل شرح کہیں زیادہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس ریپ کے علاوہ دیگر جنسی جرائم کی تقریباً 11 ہزار رپورٹس درج ہوئیں۔ جنسی جرائم کا نشانہ بننے والے ایک چوتھائی متاثرین کی عمر 18 برس سے کم تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2018 سے 2023 تک جنسی جرائم 14 فیصدبڑھ کر 20 ہزار تک جا پہنچے۔

ریپ کرائسز کے مطابق ہر 6 میں سے ایک عورت زیادتی رپورٹ درج کراتی ہے اور ہر 5 میں صرف ایک مرد ریپ رپورٹ درج کراتا ہے جبکہ دیگر جنسی جرائم کے متاثرہ ہر 4افراد میں ایک شکایت کرتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You