اہم خبریںسوہاوہ

جہلم : ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری

حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جہلم : ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری، اسلحہ ناجائز کی اسمگلنگ ، حراست پولیس سے فراری جیسے سنگین جرائم میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم ساجد حسین عرف ساجو کو گرفتار کر لیا،

ملزم سے 11کلو 200 گرام چرس اور 01کلو 210گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،

ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور بہترین پراسیکیوشن کی مدد سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق منشیات فروشی کو جڑ سے اکھیڑنے کے لئے پر عزم ہیں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You