کرائمز

افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنیوالا ایف آئی اے اہلکار والد سمیت گرفتار

غیر ملکی بالخصوص افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارے کے اہلکار انیق کو والد سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان نے سال 21-2020 اور 22 میں افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے پاسپورٹ آفس سے ملوث 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، جن افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کئے گئے انہوں نے ترکی سفر کیا، ترکی حکومت نے ان افغان شہریوں سے جعلی پاسپورٹ برآمد کئے تھے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بلیو پاسپورٹ جاری کرنے سے ملک کی بدنامی ہوئی، بلیو پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال سے سفارتی تعلقات پر بھی اثر پڑا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے 2 سال کی تحقیقات کے بعد اپنے ہی اہلکار کو گرفتار کر لیا، ملزم انیق پر دیگر ملزمان کو معلومات فراہم کرنے کا الزام بھی ثابت ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You