کرائمز

مانسہرہ: موٹروےپر گاڑی پر فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹی بیٹا اغوا

مانسہرہ موٹروے پر فائرنگ کے واقعہ میں باپ قتل جبکہ بیٹی اور بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ کے مطابق ملزم شعیب نے طارق محمود کی گاڑی روک کر اسکی بیٹی کو اپنے ساتھ لے جانے کا اسرار کیا جس پر دونوں میں ہاتھا پائی ہوئی، اسی دوران ملزم شعیب نے مقتول طارق محمود کی گاڑی پر اندھا دھند فائر نگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے طارق محمود جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم شعیب نے مقتول کے بیٹے اور بیٹی کو اغوا کرلیا اور بعدازاں مقتول کے بیٹے زین کو بھی قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ناکہ بندیاں کرکے ملزمان شعیب اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You