کالم/مضامین

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) اردو سندھی ادبی سنگت "اساس” کے زیر اہتمام سندھ کے مشہور صوفی

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) اردو سندھی ادبی سنگت "اساس” کے زیر اہتمام سندھ کے مشہور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کی یاد میں گلستان جوہر بوائز کالج میں تقریب منعقد ھوئی، تقریب کی صدارت ڈاکٹر رئیس صمدانی، مہمان خصوصی پروفیسر زیب اذکار حسین، مہمان اعزازی ڈاکٹر اوج کمال اور پروفیسر اسلم بھٹو نے فرائض سر انجام دیئے۔ ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لطیف بھٹائی کی شاعری آفاقی انسان دوستی کی شاعری ہے۔ پروفیسر زیب اذکار حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ صاحب نے طبقاتی نظام کو شاعری میں پیش کیا جبکہ ڈاکٹر اوج کمال نے کہا کہ آج کا طالب علم شاہ عبدالطیف بھٹائی کو نہیں جانتا ھے اس لئے اساتذہ کا فرض ھے کہ نوجوانوں کو بھٹائی کی شاعری سے روشناس کرائیں۔ پروفیسر اسلم بھٹو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب کی تعلیمات محبت، خلوص، عشق اور انسانیت پر مبنی ھے۔ پروفیسر مجید رحمانی نے خطاب میں کہا کہ بھٹائی صاحب نے انساں دوستی کی شاعری کی۔ پرنسپل پروفیسر نور احمد سومرو نے اپنے تشکرانہ خطاب کرتے ہوئے مندوبین کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ ایک چھوٹا سا خراج عقیدت ھے شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کیلئے ھم انشاء اللہ بڑے پیمانے پر تقریب منعقد کریں گے۔ چیئر پرسن اساس محترمہ گلناز محمود نے کہا کہ اساس اس طرح کے پروگرام کرکے اردو سندھی ادیبوں کو یکجا کررہا ھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اوج کمال صاحب نے دنیائے ادب کے شاہ لطیف بھٹائی نمبر مقررین میں پیش کئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You