جہلم
جہلم : ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی جیب کترنے والے 02ملزمان گرفتار،چوری شدہ رقم

جہلم : ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی جیب کترنے والے 02ملزمان گرفتار،چوری شدہ رقم برآمد
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان زاہد شاہ اور ظاہر شاہ کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 02مقدمات میں چوری شدہ رقم01لاکھ 95ہزار روپے برآمد کر لی گئی،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ



