سائنس اور ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ سروسز میں خلل کو ٹھیک کرنے کیلئے 24 ستمبر کی تاریخ مقرر

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں جاری مسلسل خلل کو ٹھیک کرنے کیلئے 24 ستمبر کی تاریخ مقرر کر لی گئی۔

فروری 2021 سے اب تک ہونے والی انٹرنیٹ خرابیوں سے متعلق وزارت آئی ٹی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروا دیا۔

تحریری جواب کے مطابق 31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم کے روٹ کی تربیت میں خرابی کو چند گھنٹے میں حل کیا گیا، 17 جون 2024 کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کٹاؤ ہوا، کٹاؤ کی باعث 1500 جی بی پیز کی کمی ہوئی۔

قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے جواب کے مطابق فروری 2024، اپریل 2023، نومبر 2022، فروری 2022، فروری 2021 کی خرابیوں کو چند گھنٹے میں حل کر لیا گیا، فروری 2022 میں ہونے والی خرابی کو تین ماہ میں حل کیا گیا۔

وزارت آئی ٹی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو 24 ستمبر کے اختتام تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You